Corona virus: اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 366 ہو گئی، ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ آبادی پابندیوں میں.

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

Coronavirus: اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 366 ہو گئی، ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ آبادی پابندیوں میں



اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہی دن میں 133 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 366 ہو گئی ہے جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے حکومت نے اپنے لگ بھگ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ شہریوں کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے۔
شہری حفاظت سے متعلق ایجنسی کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 5883 سے 7375 تک پہنچ گئی ہے۔
اب قرنطینہ کے نئے اصولوں کے تحت عائد کی گئی پابندی کے بعد لمبارڈی سمیت ملک کے شمال اور مشرق میں واقع 14 صوبوں کے رہائشیوں کو سفر کرنے سے قبل خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہو گی۔ اٹلی کے شہر میلان اور وینس بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
اٹلی کے وزیر اعظم نے ملک بھر میں سکولوں، میوزیم، نائٹ کلب، جم اور دیگر بہت سے عوامی مقامات کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قرنطینہ کا یہ دورانیہ تین اپریل تک جاری رہے گا۔
اٹلی کی جانب سے شہریوں پر عائد کردہ پابندیاں چین کے بعد کسی بھی ملک میں اس حوالے سے عائد کردہ پابندیوں میں سخت ترین ہے۔






Comments

Popular posts from this blog

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

How COVID-19 is adding to the misery in occupied Kashmir after India’s clampdown: report

کورونا وائرس: پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں.؟