’اس معمولی سی بیماری سے امریکہ میں 70 ہزار لوگ مرجاتے ہیں، کرونا سے تو صرف 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں‘ صدر ٹرمپ سٹاک مارکیٹ میں مندی پر برس پڑے
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
’اس معمولی سی بیماری سے امریکہ میں 70 ہزار لوگ مرجاتے ہیں، کرونا سے تو صرف 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں‘ صدر ٹرمپ سٹاک مارکیٹ میں مندی پر برس پڑے
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں فلو کی وجہ سے سالانہ 70 ہزار تک اموات ہوجاتی ہیں لیکن اس طرح کاروبار مندا نہیں ہوتا جیسا اب ہورہا ہے، اس بارے میں ہمیں سوچنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت بہت زیادہ جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب اور روس تیل کی قیمت اور سپلائی پر بحث میں مصروف ہیں اور بہت زیادہ جھوٹی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ ڈراپ ہوئی ہے۔
Saudi Arabia and Russia are arguing over the price and flow of oil. That, and the Fake News, is the reason for the market drop!
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس عام فلو کی وجہ سے 37 ہزار امریکی شہریوں کی اموات واقع ہوئیں، فلو کی وجہ سے اوسطاً سالانہ 27 سے 70 ہزار اموات ہوتی ہیں لیکن پھر بھی کوئی چیز شٹ ڈاﺅن نہیں کی جاتی، زندگی اور معیشت چلتی رہتی ہے۔ اس وقت امریکہ میں کرونا وائرس کے 546 مصدقہ کیسز ہیں جبکہ 22 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے لیکن مارکیٹ کا کیا حال ہوا ہے اس بارے میں ہمیں سوچنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پیر کے روز ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی امریکی سٹاک مارکیٹ پہلے 5 منٹ میں ہی 7 فیصد ڈاﺅن آگئی تھی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ 15 منٹ تک رکی رہی، بعد ازاں ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی تو مارکیٹ نے تھوڑا سا ریکور کیا تاہم یہ اب بھی 6 فیصد ڈاﺅن ہے۔28.7 ہزار people are talking about this
Comments
Post a Comment