”شوہر مجھے قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے“ نجی ٹی وی چینل کی اینکر نے مقدمہ کرادیا

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

”شوہر مجھے قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے“ نجی ٹی وی چینل کی اینکر نے مقدمہ کرادیا




راولپنڈی نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فریحہ ادریس نے اپنے خاوند مرزا مسعود بیگ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ شوہر انہیں قتل کرنے اوران پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینکرفریحہ ادریس کی درخواست پر ان کے خاوند کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی کے تحت درج کی گئی۔ اینکر فریحہ ادریس نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاوند مجھے قتل کرنے اورتیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچوں کو نقصان پہنچانے، میری جعلی تصاویروائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
دوسری جانب فریحہ ادریس کے شوہر مرزا مسعود بیگ نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا ہے، میں اپنی بے گناہی تفتیش میں ثابت کروں گا، عدالتوں پر انصاف کا پورا یقین ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

’اس معمولی سی بیماری سے امریکہ میں 70 ہزار لوگ مرجاتے ہیں، کرونا سے تو صرف 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں‘ صدر ٹرمپ سٹاک مارکیٹ میں مندی پر برس پڑے

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

PCB charges Umar Akmal for breach of anti-corruption code