کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ، آرمی چیف کاکورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے پاک فوج کوسول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ، آرمی چیف کاکورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے پاک فوج کوسول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ،ہمیں انفرادی طور پر ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ حکومتی اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوروناوائرس سے بچاوَکیلئے پاک فوج کوسول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم دیا ہے،آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاہے کہانفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے،ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہمیں انفرادی طور پر ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ حکومتی اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں ،جنرل باجوہ نے کہاہے کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ،ہم کوروناوائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاہے کہ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا۔
Comments
Post a Comment