تیل کی قیمت میں کمی سے ایشیا کی مارکیٹوں میں مندی

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

تیل کی قیمت میں کمی سے ایشیا کی مارکیٹوں میں مندی




ایشیا میں تیل کی قیمتوں میں شدید گراوٹ اور کمزور معاشی رجحانات کے بعد سوموار کو سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی سے گراوٹ نظر آئی ہے۔
جاپان کے سٹاک ایکسچینج نیکیئی میں 6.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے سٹاک ایکسچینج اے ایس ایکس 200 میں ابتدائی خرید و فروخت میں تقریباً چھ فیصد کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
حصص بازار میں یہ کمی تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنطیم اوپیک اور اس کے سب سے بڑے حلیف روس کے درمیان تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کی جنگ کے خدشے کے تحت دیکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سوموار کو ایشیا کی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی جسے تجزیہ نگار قیمتوں کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب نے ہفتے کے اختتام پر اس وقت اپنے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جب جمعے کو وہ روس کو اس بات پر رضامند کرنے پر ناکام ہو گیا کہ ماسکو اپنے تیل کی پیداوار میں تیزی سے کمی لائے۔
تیل بنانے والے ممالک کے گروہ اوپیک اور اس کے اتحادی روس نے اس سے قبل تیل کی پیداوار پر لگام ڈالنے کے لیے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔
توانائی کی تغیر پزیر مارکیٹ میں سوموار کو برینٹ آئل کے فیوچرز کی حد گر کر 35.84 امریکی ڈالر فی بیرل ہو گئی۔


Comments

Popular posts from this blog

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

How COVID-19 is adding to the misery in occupied Kashmir after India’s clampdown: report

کورونا وائرس: پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں.؟