سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے اندرونی اور بیرون حصے میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے اندرونی اور بیرون حصے میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی


ریاض سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کی مساجد کے بعد اب مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں بھی نمازِ پنجگانہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت مسجد نبویﷺ اور مسجد الحرام کے اندر نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے نمازیوں کو مساجد میں داخلے سے روک دیا گیا۔
دریں اثناءمسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مساجد کے دروازے بند کردیئے تاہم چند متعلقہ افراد کو مقدس مساجد کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ مسجد الحرام کے بیرونی حصے میں موجود اسکوائر میں بھی نمازیوں کی موجودگی پر پابندی ہے۔

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfThttps://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

How COVID-19 is adding to the misery in occupied Kashmir after India’s clampdown: report

کورونا وائرس: پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں.؟