بھارت کی معروف گلوکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، انسٹاگرام پر تصدیق کر دی

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

بھارت کی معروف گلوکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، انسٹاگرام پر تصدیق کر دی





لکھنو بالی ووڈ  کی معروف گلوکارہ’’ کنیکا کپور ‘‘بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کنیکا کپور نہایت معروف گانے ” بے بی ڈول “ بیٹ پہ بوٹی “ اور ” امبر سریا“ گا چکی ہیں تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہاہے کہ لکھنو میں کروایا گیا ان کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیاہے ۔ گلوکارہ نے بتایا کہ گزشتہ 4 روز سے ان میں فلو کی علامات ظاہر ہورہی تھیں لہذا انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔گلوکارہ نے مزید بتایا کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر والوں کے ساتھ مکمل طور پر قرنطینہ یعنی الگ تھلگ کرلیا ہے اس کے علاوہ وہ طبی مشورے پر عمل کررہی ہیں کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب آگے انہیں کیا کرنا ہے۔
کنیکا کپور نے کہا کہ جب وہ 10 روز قبل اپنے گھر واپس آرہی تھیں تو ایئرپورٹ پر انہیں معمول کے طریقہ کار کے مطابق اسکین کیا گیا تھا لیکن کورونا کی علامات محض 4 روز پہلے ظاہر ہوئیں۔کنیکا کپور نے تمام لوگوں سے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کی درخواست کی اور کہا کہ اگر آپ لوگوں میں کورونا کی علامات ظاہر ہورہی ہیں تو فوراً جا کر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

How COVID-19 is adding to the misery in occupied Kashmir after India’s clampdown: report

کورونا وائرس: پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں.؟