بھارت میں بڑھتی نسل پرستی نہ رکی تو مسلمانوں اور دلتوں سمیت تمام گروہ اس کی زد میں آئیں گے: عمران خان

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

بھارت میں بڑھتی نسل پرستی نہ رکی تو مسلمانوں اور دلتوں سمیت تمام 

گروہ اس کی زد میں آئیں گے: عمران خان




وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی کو نہ روکا گیا تو مسلمانوں اور دلتوں سمیت تمام گروہ اس کی زد میں آئیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کے ایک مسیحی قبرستان سے حضرت عیسٰیؑ کا مجسمہ ہٹانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میں عالمی برادری کو مسلسل متنبہ کررہا ہوں کہ تمام اقلیتیں ایک دن مودی کے ہندو بالادستی کے نسل پرست نظریے کی بھینٹ چڑھیں گی۔ فی الحال تو کشمیر اور بھارت میں بسنے والے مسلمان نشانہ ہیں لیکن دیگر اقلیتیں بھی عدم برداشت اور ان بڑھتے ہوئے حملوں کی زد میں آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگرنسلی بالادستی کے اس ایجنڈے کی پیش قدمی نہ روکی گئی تو دلتوں سمیت بھارت میں مقیم تمام گروہ اس کی زد میں آئیں گے، نتیجتاًجوبھی اختلاف کی جسارت کرے گا ان فسطائیوں کے ہاتھوں تشدد کانشانہ بنے گا ۔ صورتحال کے سدِ باب کیلئے عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس کے نتائج خطے سے باہر بھی محسوس کئے جائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

How COVID-19 is adding to the misery in occupied Kashmir after India’s clampdown: report

کورونا وائرس: پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں.؟