اس سال عورت مارچ2020 کے اہم موضوعات کیا ہیں؟
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
اس سال عورت مارچ2020 کے اہم موضوعات کیا ہیں؟
بچپن میں اخبار یا رات نو بجے سرکاری ٹی وی کے خبرنامے میں ہر سال 08 مارچ کو یہ خبر سننے ، پڑھنے کو ملتی تھی: 'خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے فلاں فلاں شہر میں انسانی حقوق کی کارکنوں نے مارچ کیا اور خواتین کے حقوق یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ مارچ میں شریک خواتین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔'
اس خبر کے بعد موسم کا حال سنایا جاتا تھا، اور کچھ دیر میں خبرنامہ ختم ہو جاتا۔ یہ ہوتا تھا عورت مارچ۔ یا شاید ہمیں اس سے زیادہ بتایا نہیں جاتا تھا۔ خواتین کے مسائل تو وہی ہیں جو چند دہائیاں پہلے بھی تھے۔ یقیناً بینرز بھی یہی ہوتے ہوں گے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کئی سالوں سے عورت مارچ تو ہوتا رہا ہے مگر وہ یا تو اس قدر چھوٹے پیمانے پرہوتا تھا کہ بڑی خبر نہیں بنتی تھی یا سوشل میڈیا جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی عدم موجودگی میں یہ بات صرف مارچ کرنے والی خواتین ہی سمجھ پاتی تھیں کہ وہ مارچ کیوں کر رہی ہیں اور ان کے مطالبات کتنے اہم، معاشرے کے لیے کتنے سخت یا قابلِ قبول ہیں۔
مگر 2018 سے پاکستان میں بھی دہائیوں سے جاری عورت مارچ کی خبروں پر لگے قفل کُھل رہے ہیں۔ اس کے مطالبات زیادہ واضح ہو گئے ہیں، نعرے سنائی اور دکھائی دینے لگے ہیں، آوازوں کی گونج بڑھ گئی ہے اور برابری کے حق کی بجائے بات اب 'میرے حق' پر آ گئی ہے۔
مگر ڈھکے چھپے الفاظ سے مزین خبروں میں 'مظالم کا شکار خواتین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے' کے مطالبات تو قابلِ قبول تھے مگر جب سے ان مظالم، ناانصافیوں اور حق شکنی کی فہرست باہر نکلی ہے، یہ عورت مارچ بھی ایک طبقے کی سمجھ سے باہر ہوا ہے۔
Comments
Post a Comment