مودی کے دورے سے قبل ہی بنگلہ دیش میں ایسا کام شروع ہوگیا کہ حسینہ سرکار بھی پریشان ہوجائے گی...
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
مودی کے دورے سے قبل ہی بنگلہ دیش میں ایسا کام شروع ہوگیا کہ حسینہ سرکار بھی پریشان ہوجائے گی
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT


ڈھاکا بھارتی وزیراعظم کے دورہ بنگلا دیش سے قبل پورے ملک میں مودی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔گزشتہ ماہ 27فروری کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیکڑوں ہندو انتہا پسند بلوائیوں نے مسلم آبادی والے علاقے پر دھاوا بول کر مسلمانوں کے گھروں کو نذرآتش کیا تھا اور خواتین اور بچوں سمیت 47کے قریب افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
بنگلا دیش میں بھی بھارت میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور اب بھارتی وزیراعظم کے بنگلا دیش کے دورہ کے موقع پران مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہروں کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ان مظاہروں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی جارچ اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا جس میں کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔یاد رہے نریندر مودی نے بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی 100ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے 17مارچ کو ڈھاکا پہنچنا ہے۔

مظاہرین نے کہا ہے کہ اگر بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے نریندر مودی کا 17مارچ کو ہونے والا دورہ منسوخ نہ کیا تو جس ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم کا طیارہ اترے گا اسے گھیر لیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment