پاکستان میں ایک اور شہری کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہا رگیا

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

پاکستان میں ایک اور شہری کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہا رگیا




کراچی کے نجی ہسپتال میں 77 سالہ شہری کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گیاہے جس کی موت کی تصدیق سند ھ کے وزیر صحت کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پاکستان میں تین ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا افضل پیچو نے 77 سالہ شہری کی نجی ہسپتال میں کورونا کے باعث موت کی تصدیق کر دی ہے اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 77 سالہ شہری نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں پر اس کی کل موت ہو گئی ہے ، 77 سالہ مریض پہلے سے ہی کینسر، شوگر ، بلڈ پریشر کا مریض تھا جس کے باعث اس کی حالت پہلے ہی ناز ک تھی تاہم جب اس پر کورونا کا اٹیک ہوا تو اس کی صحت سنبھل نہیں پائی اور وہ برداشت نہیں کر سکا جس کے باعث اس کی موت ہو گئی ۔ان کا کہناتھا کہ اس لیے ہم آپ کو کہنا چاہتے ہیں کہ اپنے بزرگوں کا خیال رکھیں اور ان کے قریب مت جائیں کیونکہ اگرآپ میں وائرس ہے تو وہ ان میں منتقل نہ ہو ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعدا د 447 ہو گئی ہے جبکہ تین شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے دو کا تعلق خیبر پختون خواہ سے تھا ۔کورونا وائر س سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدا د پانچ ہے جنہیں علاج کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیاہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

How COVID-19 is adding to the misery in occupied Kashmir after India’s clampdown: report

کورونا وائرس: پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں.؟