انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی کورونا وائرس نے اب انسانوں کے بعد معیشت پر بھی اپنے اثرات چھوڑنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے اور پاکستان میں اب تک 447مریض سامنے آ چکے ہیں اور تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے 67 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب کئی روز کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیاہے جبکہ گزشتہ کئی روز سے سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 30 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم آج سارا دن اس میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آتا رہا ، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مین 439 پوائنٹس کی بہتری ہوئی اور انڈیکس 30 ہزار 569 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں آج 196,213,740 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 7,712,580,004 رہی ۔

Comments

Popular posts from this blog

’اس معمولی سی بیماری سے امریکہ میں 70 ہزار لوگ مرجاتے ہیں، کرونا سے تو صرف 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں‘ صدر ٹرمپ سٹاک مارکیٹ میں مندی پر برس پڑے

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

PCB charges Umar Akmal for breach of anti-corruption code