پشتون تحفظ موومنٹ: عمران خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کے لیے خصوصی اجازت دے دی.
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
پشتون تحفظ موومنٹ: عمران خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کو کابل جانے کے لیے خصوصی اجازت دے دی
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزارتِ داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ سے ہمدردی رکھنے والے دو آزاد اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔
محسن داوڑ اور علی وزیر افغانستان کے صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کابل جانا چاہتے تھے مگر اتوار کی روز جب وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے، انھیں باہر جانے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے۔

تاہم اتوار کی شب وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور مرزا شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیا کہ دونوں اراکین اسمبلی کو ’صرف ایک مرتبہ‘ ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment