کورونا میں مبتلا گجرات کارہائشی پاکستان پہنچا اور ایئر پورٹ پر چھ ہزار روپے رشوت دے کر فرار ہو گیا ، حیران کن خبر آ گئی
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
گجرات سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 447 کورونا کے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ایک شخص ایسا بھی ہے جو کہ مبینہ طور پر ایئر پورٹ پر رشوت دے کر فرار ہوا اور وہ کورونا وائرس سے متاثرہ تھا ۔
کورونا میں مبتلا گجرات کارہائشی پاکستان پہنچا اور ایئر پورٹ پر چھ ہزار روپے رشوت دے کر فرار ہو گیا ، حیران کن خبر آ گئی


نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ سپین سے آنے والا گجرات کا رہارئشی نوجوان جس کا نام بشارت ہے ، وہ گجرات کے علاقے شادیوال کا رہنے والا ہے ، بشار ت نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا ایئر پورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا تھا اور اس میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی تاہم اس نے ایئر پورٹ حکام کو چھ ہزار روپے رشوت دی اور باہر نکل آیا ۔ اس نے بتایا کہ میں دو تین دن گھر رہا اور لوگوں سے ملتا جلتا بھی رہا ۔
حامد میر نے اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کرونا وائرس کے مریض سے چھ ہزار روپے رشوت لینے والوں کا ٹیسٹ بہت ضروری ہو گیا ہے رشوت کے نوٹ کدھر کدھر گئے یہ پتہ نہیں یہ نوٹ بھی کرونا وائرس پھیلا رہے ہونگے براہ کرم اپنے اپنے نوٹ جیب سے نکال کر دھوپ میں رکھ دیں یا صابن سے دھو لیں ان نوٹوں سے ہوشیار رہیں۔
Comments
Post a Comment