یورپ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد نے حکومتوں کو ہلا کر رکھ دی

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

یورپ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد نے حکومتوں کو ہلا کر رکھ دی



جنیوا  کرونا وائرس کے نئے مرکز یورپ میں اس وبا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تیز تر ہوتا جارہا ہے، یورپ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد جمعہ کو ہی 5 ہزار سے زیادہ ہوگئی تھی جس میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 2 ہزار 705 کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 662 ہوگئی ہے۔ جرمنی میں کرونا وائرس کی وجہ سے 16 نئی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 31 سے بڑھ کر 47 ہوگئی ہے۔
سپین میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1002 سے بڑھ کر 1 ہزار 326 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز یہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 980 سے بڑھ کر 24 ہزار 926 ہوگئی ہے۔
نیدر لینڈ میں کرونا وائرس کے 637 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 631 ہوگئی ہے، 30 نئی اموات کے ساتھ نیدر لینڈ میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی ہے ، مرنے والوں کی عمریں 63 سے 95 برس کے درمیان ہیں۔
فرانس میں کرونا وائرس کی وجہ سے 12 ہزار 612 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک ہزار 300 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 450 ہوچکی ہے۔سوئٹزر لینڈ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 544 ہوگئی ہے اور اس کے باعث یہاں 56 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 4 ہزار لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اموات کی تعداد 178 ہوگئی ہے۔ بیلجیم میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 815 ہے اور یہاں اس کی وجہ سے 67 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

How COVID-19 is adding to the misery in occupied Kashmir after India’s clampdown: report

کورونا وائرس: پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں.؟