''میرا بلا، میری مرضی'' بین ڈنک نے کراچی کنگز سے اپنا حق 'چھین' لیا.
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
''میرا بلا، میری مرضی'' بین ڈنک نے کراچی کنگز سے اپنا حق 'چھین' لیا
لاہور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے بین ڈنک کی دھواں دار اور سہیل اختر کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ”تھرتھلی“ مچا دی ہے، بین ڈنک نے انتہائی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 99 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے 187 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تو بائیں ہاتھ کے بلے باز اس میچ میں ناکام رہے اور 5 گیندوں پر بغیر کوئی سکور بنائے محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ نے بڑی اننگز کھیلنے کیلئے محتاط انداز اپنایا اور 24 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر ڈیلپورٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور یوں لاہور قلندرز مزید مشکلات سے دوچار ہو گئی۔
کپتان سہیل اختر اور بین ڈنک نے دو وکٹیں گرنے کے بعد انتہائی ذمہ دارانہ اور طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 140 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ بین ڈنک نے برق رفتار بلے بازی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 12 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے جبکہ سہیل اختر نے 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
woo
ReplyDelete