فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست ،عدالت نے نیب سے کچھ نکات پر مزید معاونت طلب کرلی
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست ،عدالت نے نیب سے کچھ نکات پر مزید معاونت طلب کرلی

اسلام آباد احتساب عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے کچھ نکات پر مزید معاونت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، فریال تالپور کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نے نیب سے کچھ نکات پر مزید معاونت طلب کرلی،عدالت نے کہاکہ متعلقہ پراسیکیوٹر پیش ہوکر اکاﺅنٹس سے متعلق وضاحت کریں ،ذاتی اکاﺅنٹس سے متعلق کچھ نکات پر وضاحت ضروری ہے ،عدالت نے فریال تالپور کی درخواست پر سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔
Comments
Post a Comment