وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی میں کرونا وائرس کی تصدیق ، وائرس ان میں کہاں سے منتقل ہوا؟ تفصیلات بھی سامنے آگئیں
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں وزیراعلیٰ سندھ مراد رعلی شاہ کے بہنوئی بھی شامل ہیں، ابتدائی ٹیسٹ کئے جانے کے بعدوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے انہوں نے ایران کا سفر کیاتھا جہاں سے وائرس ان میں منتقل ہوگیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق مراد علی شاہ کے بہنوئی دو روز قبل ایران سے واپس آئے تھے۔ ان میں وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے جبکہ نہ صرف انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے بلکہ ان کے دیگر اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی میں کرونا وائرس کی تصدیق ، وائرس ان میں کہاں سے منتقل ہوا؟ تفصیلات بھی سامنے آگئیں

کراچی پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے،آج کراچی میں مزیدنو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس کے 5 مریضوں نے شام براستہ دوہا سے کراچی سفر کیا۔کورونا وائرس کے3 مریضوں نے لندن سے دبئی کے راستے کراچی کا سفر کیا تھا، جبکہ ضلع شرقی کے رہائشی 53 سالہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں شام اور قطر کا سفر کیا۔
Comments
Post a Comment