وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT

وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگا۔اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔ وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا، کرونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چین کا تعاون قابل ستائش ہے، چین کی کرونا کی روک تھام کے لیے معاونت فراموش نہیں کرسکتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے، وائرس کے اثرات کے تناظر میں عالمی اداروں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

’ففٹی شیڈز آف صباقمر‘،معروف پاکستانی اداکارہ کی ایسی تصویر کے مداحوں نے دل تھام لئے

How COVID-19 is adding to the misery in occupied Kashmir after India’s clampdown: report

کورونا وائرس: پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں.؟