رکن بلوچستان اسمبلی ثنااللہ بلوچ کی گاڑی سے 50 لاکھ روپے مالیت کی شراب برآمد
https://www.revenuehits.com/lps/pubref/?ref=@RH@yFrunQv_mzw-z-eHW6TrQFgCNN7_AvfT
رکن بلوچستان اسمبلی ثنااللہ بلوچ کی گاڑی سے 50 لاکھ روپے مالیت کی شراب برآمد


سکھر ایکسائز پولیس کا کہنا ہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی ثنا اللہ بلوچ کی گاڑی سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے کہاہے کہ ذرائع ایکسائز پولیس کے مطابق خفیہ ادارے کی مصدقہ اطلاع پر ایکسائز پولیس نے قومی شاہراہ پر ٹھیری بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران ڈبل کیبن گاڑی سے غیر ملکی شراب کی 273 بوتلیں اور ایک شارٹ گن برآمد کرلی۔ ایکسائز پولیس کا کہنا ہے کہ شراب کی بوتلیں ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ثنا اللہ بلوچ کی ہیں۔
ایکسائز پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران گاڑی کا ڈرائیور فرار اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوران چیکنگ گاڑی سے ممبر بلوچستان اسمبلی کے وزیٹنگ کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں، غیر ملکی شراب کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش کی جارہی تھی اور پکڑی گئی غیر ملکی شراب کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔
Comments
Post a Comment